نئی دہلی،6؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد میں اتوار کو بھی کمی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے صرف 381 نئے معاملے سامنے آئے اور مزید 34 مریضوں کی اس بیماری سے موت ہوئی۔ راجدھانی میں کورونا کے 381 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1429244 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 24591 ہوگئی۔
دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر انفیکشن کی شرح کم ہوکر 0.5 فیصد رہ گئی۔ اس دوران 76857 لوگوں کی کورونا کی جانچ کی گئی، جن میں 76474 متاثر نہیں پائے گئے۔ ہفتہ کو انفیکشن کی شرح 0.53 فیصد تھی۔ یہاں اب تک 1.97 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اس مدت میں شرح اموات 1.72 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 76857 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 55786 آرٹی پی سی آراور 21071 لوگوں کو ریپڈ ایٹیجن ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں اس دوران مزید 1189 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1398764 ہوگئی ہے۔
فی الحال دہلی میں 2327 کورونا مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ فعال معاملات کی موجودہ تعداد کم ہوکر 5889 رہ گئی ہے۔ دہلی میں ممنوعہ زون کی تعداد کم ہوکر 11557 رہ گئی ہے۔ اس درمیان پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 58091 افراد کاا ویکسینیشن کیا گیا جن میں 42823 کو پہلی اور 15268 لوگوں کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک 5650819 افراد ویکسینیٹ کیے جاچکے ہیں۔ اس سے قبل ہفتہ کو کورونا کے 414 نئے معاملے سامنے آئے تھے اوراس وبا سے مزید 60 افراد کی موت ہوگئی تھی۔